Tuesday, June 29, 2010

گوگل کو اردو سکھائیں

گوگل نے ابھی حال ہی میں اردو کے لئے ترجمہ کی سہولت مہیا کی ہے، جو فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے، اگر آپ اس وقت کسی بھی دستاویز یا ویب صحفہ کا اردو سے انگریزی یا اس کے متضاد ترجمہ کریں تو نہ صرف وہ ترجمہ مجہول ہوتا ہے بلکہ اکثر اوقات دونوں تراجم کے مابین قوسین کے فاصلہ جتنا فرق بھی پایا جا سکتا ہے ۔ مطلب ابھی اس سہولت سے صرف مسکرانے کا لطف حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
گوگل نے زبانوں کے مابین مترجم سہولت کا آغاز اقوام متحدہ میں مستعمل چھ زبانوں کو بنیاد بنا کر کیا تھا، اور ان چھ زبانوں کے مابین ایک ہی جیسے مواد کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کی لائبریری سے استفادہ لیا گیا تھا۔ اب حالت یہ ہے کہ ان چھ زبانوں کے مابین ترجمہ کرتے وقت اگر آپ گوگل مترجم کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہیں تو نوے فیصد تک درست ترجمہ حاصل کیا جا سکتا ہے، اور اس ترجمہ کی بنیاد پر آپ ایک زبان سے تقریباً پوری عبارت دوسری زبان میں سمجھنے کے قابل ہو جاتے ہیں ۔
اردو کے لئے یہ سہولت نہیں ہے البتہ ایک مزید سہولت گوگل نے کچھ عرصہ پہلے متعارف کروائی تھی جس کا فائدہ اٹھا کر ہم گوگل کی اردو کو نستعلیق بنا سکتے ہیں۔ اس سہولت کا نام ہے گوگل مترجم ٹول کٹ، جس کا استعمال انتہائی آسان ہے ۔
آپ گوگل ٹول کٹ کی ویب سائٹ پر جائیں اپنی گوگل آئی ڈی جو کہ جی میل یا بلاگ سپاٹ والی آئی ڈی ہے کے ذریعے رسائی حاصل کریں تو جی میل سے ملتا جلتا ایک صحفہ کھل جائے گا ۔

No comments:

Post a Comment